’’آپ کی آمد سے ہمیں بہت حوصلہ ملا ہے، آپ ہمیشہ ظالم کیخلاف اورمظلوم کیساتھ کھڑے رہے ہیں ‘‘
زیر تعمیر گودام کی دیوار گرنے کی جائے حادثہ کے اچانک دورہ کے موقع پرمزدوروں کی وزیراعلیٰ شہباز شریف سے گفتگو
بدھ 25 مئی 2016 18:21
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے قائداعظم انٹرچینج ،مناواں کے قریب زیر تعمیر گودام کی دیوار گرنے کی جائے حادثہ کا اچانک دورہ کیا۔وزیراعلیٰ بغیر پیشگی اطلاع جائے حادثہ پر پہنچے اورتفصیل کے ساتھ جائے حادثہ کا جائزہ لیا اوروہاں موجود مزدوروں سے افسوسناک واقعہ کے بارے میں دریافت کیا۔
وزیراعلیٰ کو ایک مزدورعبدالستار نے بتایا کہ زیر تعمیر گودا م کی60فٹ اونچی دیوار انتہائی کمزور تھی اوراس کی بنیادیں بھی نہ ہونے کے برابر تھیں۔طوفان والی رات ٹریکٹر ٹرالی بھی اس دیوار سے ٹکرائی جس سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ایک اور مزدور نے کہاکہ ہمارے ساتھی ہم سے بچھڑ گئے ہیں، آپ کی آمد سے ہمیں بہت حوصلہ ملا ہے۔(جاری ہے)
ہمیں یقین ہے کہ آپ اس دلخراش واقعہ میں جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کو انصاف دلائیں گے کیونکہ آپ ہمیشہ ظالم کے خلاف اورمظلوم کے ساتھ کھڑے رہے ہیں ۔
وزیراعلیٰ نے اس موقع پرکہا کہ ایسے افسوسناک واقعہ کا کوئی جواز نہیں جو بھی ذمہ دار ہوا قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائے گا۔جن کے پیارے بچھڑ گئے ان کے غم کا اندازہ کوئی دوسرا نہیں کرسکتا لیکن میں ذاتی طورپر بہت رنجیدہ ہوں۔وزیراعلیٰ نے مزدوروں سے ہاتھ ملایا اور انہیں انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.