لاہور ویسٹ مینجمنٹ نے صفائی کیمپ اورو اک کا اہتمام کیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 25 مئی 2016 18:19

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 25 مئی۔2016ء ) ویسٹ مینجمنٹ کے زیراہتمام اچھرہ میں صفائی کیمپ لگا یا گیا۔ شہریوں کو آگہی دینے کیلئے خصوصی واک کا اہتمام کیاگیا۔آگاہی واک میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کے ملازمین سمیت شہریوں نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کے کمیونیکیشن ہیڈ جمیل خاور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ایل ڈبلیو ایم سی شہر میں صفائی کیلئے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی صفائی کیلئے شہریوں کو بھی کردارادا کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ صفائی کے شعور کو اجاگر کرنے کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی نے خصوصی کیمپ اور واک کا اہتمام کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :