ہائر ایجوکیشن کی ایڈیشنل سیکرٹری کوایف بی آر نے نوٹس جاری کر دیا

سلوت سعید کو 2015ء کا انکم ٹیکس گوشوارہ اور ویلتھ سٹیٹمنٹ جمع نہ کرانے پر شوکاز نوٹس بھیجا دیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 25 مئی 2016 18:17

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 25 مئی۔2016ء ) ہائر ایجوکیشن کی ایڈیشنل سیکرٹری کو انکم ٹیکس گوشوارہ اور ویلتھ سٹیٹمنٹ جمع نہ کروانے پر شوکاز نوٹس بھیج دیا ایف بی آر نے ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سلوت سعید کو 2015ء کا انکم ٹیکس گوشوارہ اور ویلتھ سٹیٹمنٹ جمع نہ کروانے نوٹس بھیجا تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کی ایڈیشنل سیکرٹری سلوت سعید کو ایف بی آر نے سال 2015ء کا انکم ٹیکس گوشوارہ اور ویلتھ سٹیٹمنٹ جمع نہ کروانے پر ایک ماہ قبل نوٹس بھیجا تھا ایف بی آر نے ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو ٹیکس جمع کروانے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دی تھی حکام کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سلوت سعید نے اب تک نوٹس کا کوئی جواب نہیں دیا ۔

متعلقہ عنوان :