لاہور کالج یونیورسٹی کا 12واں کانووکیشن،6 ہزار 4 سو85طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں

گورنرپنجاب محمد رفیق رجوانہ ،چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر نظام الدین اور وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کی شرکت گریجویٹ طالبات ہمارا قومی اثاثہ ہیں کیونکہ انہی طالبات نے آگے جا کر ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالی ہے،محمد رفیق رجوانہ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 25 مئی 2016 18:15

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 25 مئی۔2016ء ) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کا 12وایں کانووکیشن میں 6 ہزار 4 سو85 طالبات کو ڈگریاں جاری کر دی گئیں، یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بارالحاق کالجوں کی پوزیشن ہولڈر طالبات کو بھی ڈگریاں دی گئیں تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب محمد رفیق احمد رجوانہ تھے تفصیلات کے مطابق لاہور کالج فاوویمن یونیورسٹی کا سالانہ 12واں کانووکیشن یونیورسٹی میں منعقد ہوا کانووکیشن کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ تھے جنہوں نے طالبات میں ڈگریاں تقسیم کیں 6 ہزار4سو85 طالبات کو ڈگریاں تقسیم کی گئیں اس موقع پر چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر نظام الدین اور قائم مقام وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر عظمیٰ قریشی اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کی ڈینز و کالج پروفیسرز اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی گورنر پنجاب نے بطور چانسلر لاہور کالج کی گریجوایٹ طالبات میں ڈگریاں اورمیڈلز تقسیم کیے کانووکیشن میں لاہور کالج کی 3 ہزار 9 سو 71 طالبات جبکہ مختلف الحاق کالجوں کی 2 ہزار 5 سو 14 طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں کانووکیشن میں 22 پی ایچ ڈی سکالرز کو بھی ڈگریاں جاری کی گئیں اس موقع پر چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر نظام الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گریجویٹ طالبات ہمارا قومی اثاثہ ہیں کیونکہ انہی طالبات نے آگے جا کر ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالی ہے قوم کا مستقبل ان کے ہاتھوں میں مستقبل میں بہتر معاشرے کی تشکیل کیلئے ان کا کردار نہایت اہم ہے کیونکہ ایک پڑھی لکھی ماں ہی بہتر نسل کی پرورش کرسکتی ہے گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ طالبات کو اپنی پڑھائی پر خصوصی توجہ دینا چاہئے کسی بھی ملک کی ترقی میں خواتین کے کردار کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا ہے جن قوموں نے جینڈر تفریق کے بغیر تعلیم کو فروغ دیا وہ قومیں ترقی کے اعلیٰ منصب پر فائز ہوئیں انہوں نے کہا کہ آج مجھے یہاں آکر بہت خوشی محسوس ہوئی کہ طالبات کی اتنی زیادہ تعداد ڈگریاں لینے والوں میں شامل ہے ہمارا مذہب بھی خواتین کی تعلیم پر زور دیتا ہے لاہور کالج کی قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ویژن کے مطابق یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیوں میں بہتری آئی ہے اور وزیراعلیٰ کی خصوصی کاوش کی بدولت آج طالبات کی اتنی بڑی تعداد ڈگریاں وصول کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ میں امید کرتی ہوں کہ آج ڈگریاں لینے والی طالبات مستقبل میں پاکستان اور کالج کا نام روشن کرینگی اس موقع پر گورنر پنجاب نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے کانووکیشن کی خوشی میں آج چھٹی کا اعلان کیا۔