ابو ظہبی: 18,37ڈرائیور 200کلومیٹر سے زائد رفتار سے گاڑی چلاتے پکڑ ے گئے

بدھ 25 مئی 2016 18:11

ابو ظہبی: 18,37ڈرائیور 200کلومیٹر سے زائد رفتار سے گاڑی چلاتے پکڑ ے گئے

ابوظہبی : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25مئی 2016ء) : ابوظہبی ڈائیریکٹوریٹ آف ٹریفک اینڈ پیٹرول کے مطابق پچھلے چار ماہ کے دوران 200کلومیٹر سے زیادہ کی رفتار سے گاڑیاں چلانے والے 1837افراد کو پکڑا گیا۔

(جاری ہے)

ابوظہبی ڈائیریکٹوریٹ آف ٹریفک اینڈ پیٹرول کے ڈائریکٹر برگیڈئیر خمیص اسحاق نے کہا ہے کہ ان پکڑے جانے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابو ظہبی میں متعدد جگہوں پر ریڈار سسٹم نصب کر دیا گیا ہے۔ اور اسکے علاوہ ہیلی کاپٹر سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔ تا کہ تیز رفتاری سے گاڑیاں چلانے والوں پر قا بو پایا جا سکے۔ اسکے علاوہ ٹریفک جام کی صورت حال سے بھی نپٹا جا سکے. انہوں نے مزید کہا کہ ہم ٹریفک حادثات میں کمی کے لیئے کو شاں ہیں.

متعلقہ عنوان :