اقتصادی راہداری سے بلوچستان کے کم ترقی یافتہ اور پسماندہ علاقوں کو ترقی کے مواقع میسر آئینگے، وزیر اعظم بلوچستان کے عوام کی ترقی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں ،وفاقی حکومت بلوچستان میں اعلی تعلیم کے فروغ کیلئے کم ترقی یافتہ علاقوں میں نئی یونیورسٹیاں قائم کر رہی ہے

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی گورنر بلوچستان سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 25 مئی 2016 18:06

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے وزیر اعظم محمد نواز شریف بلوچستان کے عوام کی ترقی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں ،وفاقی حکومت صوبے میں اعلی تعلیم کے فروغ کے لئے کم ترقی یافتہ علاقوں میں نئی یونیورسٹیاں قائم کر رہی ہے، اقتصادی راہداری سے بلوچستان کے کم ترقی یافتہ اور پسماندہ علاقوں کو ترقی کے مواقع میسر آئینگے ۔

وہ بدھ کو گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے جس میں بلوچستان میں ترقیاتی امور، تعلیمی و سماجی شعبے کی ترقی پر بات چیت کی گئی۔احسن اقبال نے کہاکہ ژوب، تربت اور گوادر میں یونیورسٹی کی سطح پر تعلیم کے مواقع آنے سے بلوچستان کینوجوانوں کے لئے اعلی تعلیم کے حصول کا رجحان فروغ پائے گا۔

(جاری ہے)

بے روزگاری کے خاتمے کے لئے کم تعلیم یافتہ افراد کو ہنرمند بنانے کے لئے ووکیشنل ٹریننگ کے منصوبے شروع کئے جا چکے ہیں۔

اقتصادی راہداری سے بلوچستان کے کم ترقی یافتہ اور پسماندہ علاقوں کو ترقی کے مواقع میسر آئینگے۔ گوادر بندرگاہ اور گوادر میگا سٹی منصوبوں کے آغاز سے بلوچستان دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے، اقتصادی راہداری کے منصوبے بلوچستان میں اقتصادی ترقی کا نیا عہد ثابت ہوں گے۔(