ایف بی آر کا ایڈیشنل سیکرٹری ہائرایجوکیشن سلوت سعید کو شوکاز نوٹس جاری

بدھ 25 مئی 2016 18:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایڈیشنل سیکرٹری ہائرایجوکیشن کمیشن سلوت سعید کو سال 2015ء کا انکم ٹیکس گوشوارہ اور ویلتھ سٹیٹمنٹ جمع نہ کرانے پر شوکاز نوٹس بھیج دیاگیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر نے ایڈیشنل سیکرٹری ہائیرایجوکیشن سلوت سعید کوسال 2015کا انکم ٹیکس گوشوارہ اور ویلتھ سٹیٹمنٹ جمع نہ کرانے پر ایک ماہ قبل نوٹس بھیجا تھا۔

ایف بی آر نے سلوت سعید کو انکم ٹیکس گوشوارہ اور ویلتھ سٹیٹمنٹ جمع کرانے کیلئے ایک ماہ کی مہلت بھی دی گئی تھی۔تاہم ایڈیشنل سیکرٹری ہائیرایجوکیشن سلوت سعید نے تاحال نوٹس کا جواب نہیں دیا۔ریجنل ٹیکس آفس ٹو کے اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو اکبر میونے ایڈیشنل سیکرٹری سلوت سعید کوجرمانہ عائد کرنے کیلئے شوکاز نوٹس بھیج دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :