آسیہ اسحاق کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر28جنوری 2016کوعہدے سے سبکدوش کردیا گیا تھا،آل پاکستان مسلم لیگ
پارٹی سے کسی کے جانے سے پرویز مشرف کے مشن پر فرق نہیں پڑتا،ہم مخلص لوگوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں،ترجمان
بدھ 25 مئی 2016 17:52
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمدامجد نے کہاہے کہ آسیہ اسحٰق کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر28جنوری 2016کوعہدے سے سبکدوش کردیا گیا تھا۔ان کو سبکدوش کئے جانے کا باقاعدہ نوٹفکیشن جاری کیاگیاتھا۔وہ اے پی ایم ایل یا پارٹی سربراہ جنرل(ر)پرویز مشرف کی ترجمان نہیں رہی تھیں،پارٹی سے کسی کے جانے سے پرویز مشرف کے مشن پر فرق نہیں پڑتا،ہم مخلص لوگوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں،دوسری جماعت میں شمولیت اختیار کرنے والوں نے ثابت کردیا وہ پرویزمشرف سے نہیں،عہدوں سے محبت کرنے والے لوگ ہیں۔
پرویز مشرف سے محبت کرنے والے لوگوں کو ساتھ لے کر پارٹی کو ناقابل تسخیر بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اے پی ایم ایل کے راہنماؤں کے دوسری جماعت میں شمولیت اختیار کرنے پراپنے ردعمل پر مبنی بیان میں کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آسیہ اسحٰق آل پاکستان مسلم لیگ یا جنرل(ر)پرویز مشرف کی ترجمان نہیں تھیں،انہیں ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے اور پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی بنا پر چار ماہ قبل ذمہ داری سے سبکدوش کردیا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ آسیہ اسحٰق کے حواریوں کو بھی انہی وجوہات کی بنا پر پارٹی سے نکالا جارہا تھا۔ ان لوگوں کے پارٹی چھوڑ کر جانے سے صاف ظاہر ہوگیا کہ یہ پرویز مشرف کے مشن سے مخلص نہیں تھے۔ان لوگوں کو عہدے عزیز تھے۔ یہ اچھا ہوا کہ ان لوگوں نے اپنے عمل سے ثابت کردیا کہ یہ لوگ پارٹی کے لئے فائدہ مند نہیں تھے بلکہ مفادات کی خاطر ہمارے مشن کو نقصان پہنچا سکتے تھے۔انہوں نے مزید کیا کہ کسی کے جانے سے پارٹی رکے گی نہیں بلکہ’ سب سے پہلے پاکستان ‘کے نظریے کو ماننے والے مخلص اور پرویز مشرف سے محبت کرنے والے پارٹی راہنماؤں کیساتھ ملکر قومی مشن کو آگے بڑھائینگے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم کی جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.