ریاض:ٹریفک پولیس کا حادثے کے شکار نوجوان پر تشدد

بدھ 25 مئی 2016 17:45

ریاض:ٹریفک پولیس کا حادثے کے شکار نوجوان پر تشدد

ریاض : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25مئی 2016ء) : ریاض ٹریفک پولیس نے ایک کار حادثے کے بعد مدد مانگنے پر سعودی نوجوان کو پیٹ ڈالا۔تفصیلات کے مطابق ایک نوجوان کی کا ر ریاض میں النوضعہ کے علاقے میں سعودی شہری کی کا ر کا ایکسیڈینٹ ہو گیا۔

(جاری ہے)

سعودی شہری نے ٹریفک پولیس سے مدد مانگی تو انہوں بجائے مدد کرنے سے اس کو زبردستی آٹھا کر اپنی گاڑی میں بٹھایا جہاں پر دو پولیس والوں نے اس پر تشدد شروع کر دیا۔ ما رپِیٹ کرنے کے بعد مذکورہ پولیس نے مذکورہ نوجوان سے ایک پیپر پر دستخط کر والیئے ۔ کہ ہم اس معاملے میں بالکل بے قصور ہیں ۔ گھر پہنچنے پر مذکورہ نوجوان نے سارا واقعہ اپنے بھائی کو بتایا جس نے اپنے بھائی کے ساتھ نارواسلوک کے بارے میں شکایت درج کروا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :