اوکاڑہ میں پیسے نہ دینے پر مخالفین نے نوجوان رکشہ ڈرائیور کوتھانے میں زندہ جلا دیا

ارشد کی حالت تشویشناک ہے ٗ جان بچانے کیلئے سرتوڑ کوششیں کی جا رہی ہیں ٗ ڈاکٹرز

بدھ 25 مئی 2016 17:44

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء ) اوکاڑہ میں پیسے نہ دینے پر مخالفین نے نوجوان رکشہ ڈرائیور کوتھانے میں زندہ جلا دیا ۔رکشہ ڈرائیور نے رکشے کے پیسے دینے تھے جس پر مخالفین نے پولیس سے رجوع کیا تو پولیس ارشد کے بھائی کو لے گئی کہ وہ پیش ہو گا تو بھائی کو رہائی ملے گی۔

(جاری ہے)

بعدازاں ارشد پولیس سٹیشن میں پیش ہوا تو مخالفین نے پولیس کی ملی بھگت سے رکشہ ڈرائیور کو پولیس چوکی کے اندر ہی آگ لگا دی جس کے بعد اسے تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا جہاں اس کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی گئی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ارشد کے بھائی کا کہنا ہے کہ مخالفین نے لین دین کے تنازعہ پر پولیس چوکی کے اندر ہی ارشد کو آگ لگا دی جس سے وہ خطرناک حد تک جھلس گیا۔ہسپتال میں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ارشد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ اس کی جان بچانے کیلئے سرتوڑ کوششیں کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :