ملا اختر منصور مذاکرات سے مسائل کے حل کا حامی تھا، ہلاکت سے امن عمل کو دھچکا لگا ہے ٗ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایف 16 طیاروں کا استعمال امریکہ کے حق میں بھی ہے ٗ انٹرویو

بدھ 25 مئی 2016 17:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ملا اختر منصور مذاکرات سے مسائل کے حل کا حامی تھا، اس کی ہلاکت سے امن عمل کو دھچکا لگا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ سے ایف 16 طیاروں کے معاملے پر بات چیت جاری ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایف 16 طیاروں کا استعمال امریکہ کے حق میں بھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ طالبان رہنماء ملا اختر منصور مذاکرات سے مسائل کے حل کا حامی تھا اور اس کی ہلاکت سے امن عمل کو دھچکا لگا ہے۔