وزیر اطلاعات کی زیر صدارت اجلاس ٗ پیمرا کو موثر بنانے کیلئے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم

کمیٹی پیمرا قوانین کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ پیش کریگی

بدھ 25 مئی 2016 17:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی زیر صدارت اجلاس میں پیمرا کو موثر بنانے کیلئے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو پیمرا قوانین کا جائزہ لینے کیلئے وزیر اطلاعات پرویز رشید کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں اطلاعات و نشریات اور قانون کی وزارتوں کے حکام نے شرکت کی ۔اجلاس کے دور ان پیمرا کو موثر بنانے کیلئے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی کمیٹی پیمرا قوانین کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ پیش کریگی ٗچیف جسٹس آف پاکستان کے ریمارکس کی روشنی میں پیمرا قوانین کو موثر بنایا جائیگاپیمر اقوانین میں ترمیم اور نئی قانون سازی پر بھی غور ہو گا۔

متعلقہ عنوان :