پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کااجلاس ٗخورشید شاہ سی ڈی اے میں مالی بے ضابطگیوں پر برس پڑے

سی ڈی اے کو اعلیٰ افسروں نے تباہ کر دیا ہے، عوام چیخ رہے ہیں اور کچھ لوگ اربوں روپے لوٹ رہے ہیں ٗاپوزیشن لیڈر

بدھ 25 مئی 2016 17:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین خورشید شاہ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) میں مالی بے ضابطگیوں پر برس پڑے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے سی ڈی اے میں مالی بے ضابطگیوں پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور پلاننگ کمیٹی کے ممبر وسیم احمد کو جھاڑ پلا دی۔ ان کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے کو اعلیٰ افسروں نے تباہ کر دیا ہے، عوام چیخ رہے ہیں اور کچھ لوگ اربوں روپے لوٹ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :