پاکستانی دفتر خارجہ نے بلوچستان میں ڈرون حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر رپورٹ تیار کر لی

رپورٹ وزیراعظم نواز شریف کو وطن واپسی پر پیش کی جائیگی

بدھ 25 مئی 2016 17:33

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) پاکستانی دفتر خارجہ نے بلوچستان میں ڈرون حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر رپورٹ تیار کر لی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق دفتر خارجہ نے بلوچستان میں امریکی ڈرون حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر رپورٹ تیار کر لی جو وزیراعظم نواز شریف کو وطن واپسی پر پیش کی جائیگی۔واضح رہے امریکہ کی جانب سے پاک افغان سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ کیا گیا جس میں امریکہ نے دعویٰ کیا کہ ملا منصور اختر مارا گیا پاکستان نے ڈرون حملہ پر سخت احتجاج کیا ۔