پشاور میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں نے ملک کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں ٗوزیر اعظم کی پشاور دھماکے کی مذمت

حکومت ملک سے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کر کے دم لے گی،محمد نواز شریف

بدھ 25 مئی 2016 17:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) وزیرا عظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پشاور میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں نے ملک کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں۔

(جاری ہے)

پشاور میں شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہاکہ کہ ایف سی اہلکاروں پر حملہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے، فائرنگ کے واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم دہشت گردی کیخلاف ہے اور حکومت ملک سے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کر کے دم لے گی ۔