وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اہم اجلاس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 25 مئی 2016 17:31

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اہم اجلاس

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مئی2016ء) : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہو رہا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس نادرا ہیڈ کوارٹرز میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں چئیر مین نادرا سمیت اعلیٰ حکام شریک ہیں۔ اجلاس میں جعلی پاسپورٹ کے اجرا کی روک تھام سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ڈی جی پاسپورٹ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ابتدائی طور پر جعلی پاسپورٹ کا اجرا کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت اس اجلاس میں نادرا سے کرپٹ عناصر کے خاتمے اور نادرا کے نظام کو مزید مؤثر کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :