ڈیرہ اسماعیل خان، 5کانسٹیبلان کی ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی

بدھ 25 مئی 2016 17:28

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) ڈسٹرکٹ پرمویشن کمیٹی کی سفارش پر ڈی پی او یاسر آفریدی نے 5کانسٹیبلان کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی نے 5کانسٹیبلان محمد ساجد ، سیف اﷲ ، علاؤالدین ، رفیق الزمان اور محمدسعید کو ہیڈکونسٹیبل کے عہدے پر ترقی کے احکامات جاری کردئیے ۔ اس سے قبل ڈسٹرکٹ پرمویشن کمیٹی اس حوالے سے تشکیل دی گئی ۔ جس کے چیئر مین ڈی پی او یاسر آفریدی تھے جبکہ دوممبران ایڈیشنل ایس پی رحیم شاہ اور ڈی ایس پی لیگل امتیاز خان تھے ۔ کمیٹی نے اجلاس میں 8کانسٹیبلان میں سے 5کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی کی شفارش کی ۔

متعلقہ عنوان :