چارسدہ،چوروں نے چاردکانوں کاصفایاکردیا،پولیس کو درخواست دی مگرکوئی کارروائی نہیں کی گئی،متاثرہ لوگ

واردات میں ملوث ملزمان کو جلد ازجلد گرفتار کیا جائے گا،ڈی ایس پی

بدھ 25 مئی 2016 17:28

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) تھانہ سٹی کے حدود کشمیریانوں کلے میں چوروں نے خانہ خدا سمیت چار دوکانوں کا صفایہ کردیا ،چوروں نے لوڈشیڈنگ کافائدہ اُٹھاکر مسجد قباء سے بیٹری،دکانوں سے موبائیل فونز اور درزی سے سلائی مشین اوراستری چوری کرگئے ،متاثرہ لوگوں نے پولیس کو چورے کے خلاف درخواست دیا مگر کوئی قابل عمل کاروائی نہ ہوسکی ،واردات میں ملوث ملزمان کو جلد ازجلد گرفتار کیا جائے گا ۔

ڈی ایس پی نذیر خان۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے حدود علاقہ کشمیریانوں کلے غریب آباد میں چوروں نے رات کے وقت لوڈشیڈنگ کافائدہ اُٹھاکر شفیق ولد ستانہ گل کے موبائیل شاپ سے 1لاکھ 60ہزار روپے مالیت کے کمپیوٹرسیٹ،میموری کارڈز ،یوپی ایس بیٹری چراکر لے گئے جبکہ زبیر شاہ کے ٹیلرنگ کی دوکان سے دس جوڑے کپڑے ،سلائی مشین اور استری لے گئے اور اسی رات نامعلوم چوروں نے مسجد قباء سے روشنی دینے والی ٹارچ جبکہ جواد علی کے گھر سے ایک پیڈسٹل فین چرالئے متاثرین نے میڈیا کو بتایا کہ علاقے میں پولیس چوکی کہ عدم موجودگی کیوجہ سے آئے روز چوری ،ڈکیتی اور راہزنی کے واقعات معمول بن چکا ہے جبکہ دوسری طرف چوروں چکاریوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے واپڈا نے لوڈشیڈنگ کیذریعے ساتھ دیا ہے جسکا فائد ہ اُٹھاکر رات کے اندھیرے میں واردات ہوتے رہتے ہیں علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ اگر پولیس نے ہماری چوری شدہ مال برآمد نہ کیا تو احتجاج پر مجبور ہوجائینگے اس حوالے سے ڈی ایس پی سرکل نذیر خان کا کہنا تھا کہ علاقے میں پولیس چوکی کی قیام کیلئے اعلیٰ حکام سے گفتگو کرینگے مگر فی الحال علاقے میں عوام کی جان و مال کی تحفظ کیلئے پولیس گشت کیلئے نفری بڑھائینگے اور ان تمام واقعات میں ملوث ملزمان کو جلد ازجلد از جلد گرفتار بھی کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :