پاک قطرتکافل اور آئی بی اے کے درمیان باہمی مفاہمت کی یاداشت پر دستخط

تحت دونوں ادارے پروفیشنلز اور طلباء کیلئے تکافل انڈسٹری سے متعلق پریکٹیکل نالج کی غرض سے اکیڈمک پروگرام متعارف کرانے کیلئے ملکر کام کرینگے

بدھ 25 مئی 2016 17:26

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) پاک قطر تکافل لمیٹڈاور انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی کے سینٹر فار ایکسیلینس ان اسلامک فنانس (سی ای آئی ایف) نے حال ہی میں باہمی مفاہمت کی ایک یاداشت(ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت دونوں ادارے پروفیشنلز اور طلباء کیلئے تکافل انڈسٹری سے متعلق پریکٹیکل نالج کی غرض سے اکیڈمک پروگرام متعارف کرانے کیلئے ملکر کام کرینگے۔

باہمی مفاہمت کی اس یاداشت کے نتیجے میں سرکردہ تکافل انٹر پرائزاور آئی بی اے جیسے معتبر تعلیمی ادارے کے ماہرین تعلیم تیزی سے ترقی کرتے ہوئے انشورنس کے اس اسلامی طریقہ کار سے متعلق اپنی خدمات پیش کرینگے۔باہمی مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کے سلسلے میں آئی بی اے سٹی کیمپس میں ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

باہمی مفاہمت کی یاداشت پر سی ای آئی ایف کی جانب سے ڈائریکٹر احمد علی صدیقی اور پاک قطرتکافل کے سی ای او ناصر علی سید نے دستخط کئے۔

تقریب کی صدارت آئی بی اے کے سابق ڈین اور سینٹر فار ایکسیلینس ان اسلامک فنانس کے چیئرمین ڈاکٹر عشرت حسین نے کی جبکہ اس موقع پر پاک قطر تکافل لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر سعید گل اور ڈائریکٹر پاک قطرتکافل زاہد اعوان سمیت دیگر کمپنیوں کے سی ای اوز اور پاک قطر تکافل لمیٹڈکی اعلیٰ مینجمنٹ بھی موجود تھی۔اس موقع پر پاک قطرتکافل گروپ کی جانب سے آئی بی اے میں عنقریب شروع کئے جانے والے ایم ایس پروگرام ان اسلامک فنانس میں انرول ہونے والے طلباء کیلئے اسکالرز شپ کا بھی اعلان کیا گیا۔

اس اشتراک کا مقصد تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اسلامی انشورنس کے طریقہ کار تکافل سے متعلق معلومات اور گائیڈ لائنز کی فراہمی ہے اور اس ایم او یو کے تحت تکافل پروفیشنلز ،انٹر پرینیورز،ماہرین تعلیم،فنانس منیجرز،کنسلٹنٹس اور انڈسٹری کے دیگر اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تکافل سے متعلق معلومات کے تبادلے کیلئے ایک مضبوط تعلق قائم کیا جائیگا۔

اس موقع پر ڈاکٹر عشرت حسین کا کہنا تھا کہ اس اشتراک کے باعث آئی بی اے کے ماہرین تعلیم اور تکافل انٹر پرائز صارفی اور معاشرے کیلئے لائف اور جنرل تکافل کی اہمیت کو اجاگر کرینگے ،ان کامزید کہنا تھا کہ ہم آئی بی اے کو اس ایم او یو کا حصہ بنانے پر پاک قطر تکافل لمیٹڈ کے شکر گذار ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ دونوں ادارے ملکر ملک بھر میں اسلامی انشورنس کے اس طریقہ کار کے فروغ کیلئے مثبت کردار ادا کرینگے۔

پاک قطر تکافل لمیٹڈ کے ایم ڈی سعید گل کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں تکافل کے فروغ کیلئے طویل مدتی حکمت عملی کے تحت کام کررہے ہیں اور آئی بی اے کے ساتھ اشتراک کا مقصد بھی یہی ہے کہ تکافل کے فروغ کیلئے فنانس منیجرز کو اس سے متعلق مکمل معلومات اور آگاہی فراہم کی جائے۔پاک قطر تکافل کے ہیڈ آف مارکیٹنگ نامیر خان کا کہنا تھاکہ پاک قطرتکافل اور آئی بی اے کے درمیان اشتراک بڑا بریک تھرو ہے اور دونوں ادارے ملک میں تکافل کی ترقی اور آگاہی کیلئے ملکر کام کرینگے اور ا سکے نتیجے میں صارفین کو شریعہ گائیڈ لائنز کے ساتھ سرمایہ کاری،سرپلس ڈسٹری بیوشن اور چیریٹی فنڈز وغیرہ میں ترجیحات کے انتخاب میں آسانی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :