رائے ونڈ ،ڈاکوؤں نے پولٹری فارم کے مالک سے 55لاکھ لوٹ لئے

مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا ، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا

بدھ 25 مئی 2016 17:26

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) مانگاروڈ پر نامعلوم ڈاکوؤں نے پولٹری فارم کے مالک سے 55لاکھ لوٹ لئے ،مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا ، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مقامی پولٹری فارمز کے مالک حاجی رانا محمد وقار ،رانا محمد نثار مارکیٹ سے کیش اکھٹا کرکے آرہے تھے کہ مانگا روڈ ال م پرنٹنگ پریس کے قریب تین موٹر سائیکلوں پر سوار 6ڈاکو آئے اورگن پوائنٹ پر کیش والا تھیلا چھیننے کی کوشش کی رانا نثار کی مزاحمت پر نامعلوم ڈاکو نے فائرکھول دئیے اور کیش والا تھیلا چھین کر فرار ہو گئے مضروب رانا نثار احمد کو جناح ہسپتال لاہور لیجایا گیا جہاں انکی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے مضروب تاجر کے بھائی حاجی رانا وقار کے مطابق ملزمان کی تعداد چھ ہے پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے مقامی حلقوں نے معروف تاجر کیساتھ ڈکیتی کی لرزہ خیز واردات پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کی مجرمانہ غفلت کے باعث رائے ونڈ سہراب گوٹھ بن گیا ہے جرائم پیشہ سرعام دندناتے پھرتے ہیں پولیس آرام میں مصروف رہتی ہے مقامی حلقوں نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :