حکومت ماہ رمضان کے تقدس کو کسی صورت پامال نہ ہونے د ے گی‘صوبائی وزیر کو آپریٹو

رحمتوں کے مہینے کو زحمت بنانے والے ما فیا کے ساتھ آ ہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا‘ملک اقبال چنٹر

بدھ 25 مئی 2016 17:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ سے ان کی رہائش گاہ پر مختلف وفود نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ا نہوں نے کہا ہے کہ حکومت ماہ رمضان کے تقدس کو کسی صورت پامال نہ ہونے د ے گی۔رحمتوں کے مہینے کو زحمت بنانے والے ما فیا کے ساتھ آ ہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں۔

صوبہ بھر میں ٹاؤن کی کے سطح پر جدید سستے رمضان بازاروں کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔جہاں ہر قسم کی اشیاء ضروریہ سستے داموں با آسانی دستیاب ہونگی جبکہ سبزی ،پھل ،گھی ،چینی اور دالیں وغیرہ بھی ایک ہی چھت تلے دستیاب ہونگی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اشیاء خورد و نوش پر خاص سبسٹڈی دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ما ہ صیام کو زحمت بنانے والوں کے خلاف سخت اقدامات بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں جومارکیٹوں اور گلی محلے میں واقع دکانوں پرچھاپہ ماریں گی اورحکومت کی طرف سے نافذ کردہ نرخ ناموں سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف موقع پر جرمانے اور سزائیں دیں گی۔انہوں نے کہا کہ تمام رمضان بازاروں میں سکیورٹی کا خاص اہتمام کیا جائے گا۔صوبہ بھر میں لگائے جانے والے رمضان بازاروں کی چیکنگ کیلئے صوبائی وزراء اور سیکرٹریوں کی ڈیوٹیاں لگائی جا رہی ہیں جو وہاں پر رکھی گئی اشیاء کے معیار کوپرکھیں گی۔جبکہ خصوصی طور پراوزان ناپ تول کا بھی معائنہ بھی کریں گی۔

متعلقہ عنوان :