غریب عوا م لوڈ شیڈنگ کا عذاب بھگتنے پر مجبور ہے ،حکمرانوں کو اپنی کرسی کی فکر پڑی ہوئی ہے‘ اعجاز احمد چوہدری

(ن) لیگ ملک کو تباہ کر دیا ،مہنگائی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے غیر ملکی قرضے لیکر حکمران عالمی ریکارڈ بنا چکے ہے

بدھ 25 مئی 2016 17:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے عوام سے کیا ہوا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا ،غریب عوا م لوڈ شیڈنگ کا عذاب بھگتنے پر مجبور ہے جبکہ حکمرانوں کو اپنی کرسی کی فکر پڑی ہوئی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے غیر ملکی قرضے لیکر حکمران عالمی ریکارڈ بنا چکے ہے ۔

(ن) لیگ ملک کو تباہ کر دیا ہے ،ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ،لٹیرے حکمران دن رات اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ زدہ حکمرانوں کے کالے کرتوت عوام کے سامنے کھل کر سامنے آ گئے ہے احتساب کے بغیر ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا پی ٹی آئی چوروں اور لٹیروں کا کڑا احتساب چاہتی ہے اور ملکی وسائل کو لوٹنے والوں اور عوام کا خون چوسنے والوں کو انجام تک پہنچانے تک پی ٹی آئی چین سے نہیں بیٹھے گی ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ نواز شریف جو مرضی کر لیں قوم کو لوٹ مار کا احتساب دینا ہو گا ،مزدور، کسان اور عام آدمی کا حکومت کا کچومر نکال دیا ہے (ن) لیگ کی تمام پالیسیاں اشرافیہ کے لئے ہے ، حکومت آنے والے بجٹ میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دے اس حکومت کی وجہ سے عام آدمی کی مشکلات میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا ہے بجلی کا بحران حل کرنے میں حکومت بری طرح ناکام ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :