اورنج لائن منصوبے کیلئے27 جدید ترین، کمپیوٹرائزڈ اور آٹو میٹک ٹرینوں کی تیاری شروع کر دی گئی ‘خواجہ احمد حسان
ہر ٹرین پانچ بوگیوں پر مشتمل ہو گی ،اس میں ایک ہزار افراد بیک وقت سفرکر سکیں گے‘ تعمیراتی کام شیڈول کے مطابق جاری ہے شکوک وشہبات کے باوجود ایگزم بینک آف چائنہ کی طرف سے 33ارب روپے کی پہلی قسط کی فراہمی قیادت کے خلوص نیت کا نتیجہ ہے
بدھ 25 مئی 2016 17:25
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر کام کی نگرانی کے لئے بنائی جانے والی سٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے بتایا ہے کہ تمام تر رکاوٹوں اور مشکلات کے باوجود نہ صرف اورنج لائن منصوبے کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے بلکہ اس کے لئے ٹرینوں کی تیاری بھی شروع کرد ی گئی ہے، چینی کمپنی سی آر نورنکو کو پہلا موبلائزیشن ایڈوانس دے دیا گیا ہے جو کل 27ٹرینیں تیار کر رہی ہے ،جدید ترین ماڈل کی یہ ٹرین مکمل طور پرکمپیوٹرائزڈ اور آٹو میٹک ہو گی ‘ اس کے لئے ڈرائیور کی ضرورت نہیں ہو گی ، ہر ٹرین پانچ بوگیوں پر مشتمل ہے ،ایک بوگی میں بیک وقت دو سو افراد‘ ایک ٹرین میں ایک ہزار اور 27ٹرینوں پر مجموعی طور پر 27ہزار افراد سفر کریں گے ، ٹرین کی حد رفتار80کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی چنانچہ آج کل رائے ونڈ روڈ سے ڈیرہ گجراں تک اڑھائی گھنٹوں میں طے ہو نے والا 27کلومیٹر فاصلہ صرف 45منٹ میں طے ہو گا ،حکم امتناعی کے باعث بعض جگہوں پر تعمیراتی کام بند ہے جبکہ دیگر جگہوں پر شیڈول کے مطابق جاری ہے اور انشااﷲ بر وقت مکمل کر لیا جائے گا ،میٹرو ٹریک کے لئے پری کاسٹ یو ٹب تیار کیا جاچکا ہے اور آج کل اس کا لوڈ ٹیسٹ کیا جا رہا ہے ‘جس کے بعد تعمیراتی کام مزید تیز رفتاری سے کیا جا سکے گا ،شہر کے گنجان علاقوں سے گزرنے و الی اورنج لائن ٹرین کے آغا زپر روزانہ اڑھائی لاکھ افراد اس پر سفر کریں گے اورصرف تین سال بعد ان مسافروں کی یومیہ تعداد پانچ لاکھ سے بھی تجاوزکر جائے گی ،معذور افراد کے لئے ہر بوگی میں علیحدہ رنگ کی نشستیں مختص ہوں گی۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.