اپوزیشن جماعتوں نے ملک میں فوری طور پر مردم شماری کروانے کا مطالبہ کر دیا

(ن) لیگ بلدیاتی اداروں کو اختیارات کی منتقلی سے خوفزدہ ہے،انتخابی اصلاحات ، بلدیاتی اداروں کو اختیارات دیئے بغیر حقیقی جمہو ریت نہیں آئیگی اپوزیشن جماعتیں صرف حکومتی کر پشن اور لو ٹ مار کے ہی نہیں ملک میں انتخابات کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے بھی متحد ہیں‘’’ڈسڑکٹ کنونشن آن الیکٹرول ریفامز ‘‘کے موضوع پر منعقدہ کانفر نس سے ،چوہدی محمدسرور ،میاں منیر احمد ،راحیلہ خادم حسین،احمد رانا کا خطاب

بدھ 25 مئی 2016 17:23

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) اپوزیشن جماعتوں نے ملک میں فوری طور پر مردم شماری کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ بلدیاتی اداروں کو اختیارات کی منتقلی سے خوفزدہ ہے،انتخابی اصلاحات اور بلدیاتی اداروں کو اختیارات دیئے بغیر حقیقی جمہو ریت نہیں آئیگی ،اپوزیشن جماعتیں صرف حکومتی کر پشن اور لو ٹ مار کے ہی نہیں ملک میں انتخابات کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے بھی متحد ہیں،2018کے عام انتخابات سے پہلے ملک میں شفاف انتخابات اور آزاد اور خود مختار الیکشن کمیشن بھی لازم ہو چکا ہے ۔

بدھ کے روز لاہورمیں ’’ڈسڑکٹ کنونشن آن الیکٹرول ریفامز ‘‘کے موضوع پر منعقدہ کانفر نس منعقد کی گئی جسکی صدارت سابق گور نر پنجاب چوہدی محمدسرور نے کہا کہ جبکہ جماعت اسلامی کے فر ید پراچہ،مسلم لیگ (ق) کے میاں منیر احمد اور (ن) لیگ کی خاتون رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین،پر وجیکٹ کوارڈی نیٹر احمد رانا سمیت دیگر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ(ن) لیگ بلدیاتی اداروں کو آئین کیمطا بق نہیں ریموٹ کنٹرول سے چلانا چاہتی ہے‘(ن) لیگ بات جمہو ریت کی کرتی ہے مگر انکی سوچ اور فیصلے آمر انہ ذہن پر مبنی ہوتے ہیں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں انتخابی بے ضطگیاں سامنے آئیں مگر اسکے باوجود الیکشن کمیشن نے ذمہ داروں کیخلاف کسی قسم کا آج تک ایکشن نہیں لیا اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ جب تک انتخابی اصلاحات اور شفاف انتخابات نہیں ہوں گے ملک میں حقیقی جمہو ریت کو تصور بھی نہیں کیا جاسکتا ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ پنجاب میں بلدیاتی اداروں کو اختیارات دینے کے معاملے میں بہت زیادہ خوفزدہ نظر آتی ہے اگر ہم نے عوام کے مسائل کو حل کر نا ہے توسب سے پہلے بلدیاتی اداروں کو مضبوط اور انکو مکمل اختیارات دینے ہوں گے ۔جماعت اسلامی کے فر ید پراچہ نے کہا کہ انتخابی اصلاحات جمہو ریت کی بقا کیلئے بہت ضروری ہیں اور جہاں تک بلدیاتی انتخابات کا تعلق ہے تواسکا حالت یہ ہے کہ آج تک پنجاب میں بلدیاتی نظام کا آخری مر حلہ بھی مکمل نہیں ہو سکااور بلدیاتی اداروں کے غیر فعال ہونے کی وجہ سے عوام صحت اور صفائی جیسی بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہیں ۔

(ق) لیگ لاہور کے صدر میاں منیر احمد نے کہا کہ (ن) لیگ والے بلدیاتی اداروں کو پسند نہیں کرتے اس لیے وہ بلدیاتی اداروں کو اختیار ات دینے کو تیار نہیں اوار گر ملک میں انتخابی اصلاحات نہ ہوئیں تو عوام کے ووٹوں پر ڈاکے پڑتے رہیں گے۔ (ن) لیگ کی خاتون رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین سمیت دیگر نے بھی اس موقعہ پر خطاب کیا اور انتخابی اصلاحات کو ملک کیلئے ناگزیر قرار دیا ہے ۔