نیب لاہور نے مختلف کیسز میں مجموعی طور پر 205.301ملین کی رقم ریکور کر لی

ڈی جی نیب لاہور میجر سید برہان علی (ر) نے رقوم ڈبل شاہ کیس سمیت دیگر متاثرین کو واپس کر دیں

بدھ 25 مئی 2016 17:23

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) قومی احتساب بیورو (نیب ) لاہور نے مختلف کیسز میں مجموعی طور پر 205.301ملین کی رقم ریکور کر لی ، ڈی جی نیب لاہور میجر سید برہان علی (ر) نے رقوم متاثرین کو واپس کر دیں ۔ تفصیلات کے مطابق چیئر مین نیب قمر الزمان چوہدری کی ہدایات کے مطابق نیب لاہور مختلف کیسوں میں بازیاب ہونے والی رقوم ان کے حقداروں تک پہنچانے کے لیے سر گرم عمل ہے۔

اس تناظر میں گزشتہ روز ڈی جی نیب لاہور میجر (ر) سید برہان علی نے 6سرکاری و غیر سرکاری اداروں ،حکو مت پنجا ب، بینک آف پنجاب ، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ ،پا کستا ن ریلوے ، اسٹیٹ لا ئف انشو رنس کو اپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی لاہوراور او پی ایف کو190.678ملین کی لو ٹی ہو ئی رقم واپس کی ۔ اس کے علاوہ ڈبل شاہ کیس سید سبط الحسن گیلانی اور ظہیر عبا س گھمن کے167متا ثر ین کو ا ن 14.623ملین کی لو ٹی ہو ئی رقم واپس کی ۔

(جاری ہے)

اس طرح تقریب میں متا ثر ین کوکل 205.301ملین روپے ملزمان سے بازیاب کر کے واپس کیے گئے۔ یہ رقوم ملزمان سے نیب نے VR/PBکے ذریعے وصول کیں تاکہ متاثرہ افراد کے نقصان کا اذالاکیا جا سکے۔ VR/PBنیب کے قانون کی ایک اہم شق ہے جس کی وجہ سے لوٹی گئی رقوم کی فوری واپسی ممکن ہوتی ہے اور ملزمان سزا یافتہ بھی تصور کیے جاتے ہیں VR/PBمیں ملزمان کو لوٹی گئی مکمل رقم نیب کو واپس کرنا ہوتی ہے جسے متعلقہ اداروں یا گورنمنٹ تک پہنچا دیا جاتا ہے۔ اس تقریب کے ذریعے کرپٹ عناصر کو یہ پیغام دیا جاتا ہے کہ نیب اپنے وژن کے مطابق کرپٹ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر رہا ہے اور معاشرے کو کرپشن جیسی لعنت سے پاک کرنے کے لیے سر گرم عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :