ولی محمد کی شہریت کی تصدیق کرنے والے ڈی سی کو تفتیش میں شامل ہونے کیلئے سمن جاری کر دئیے گئے

بدھ 25 مئی 2016 17:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء)وزیر داخلہ کے حکم پر ولی محمد کی شہریت کی تصدیق کرنے والے ڈی سی حافظ محمد طاہر کو ایف آئی اے کی جانب سے تفتیش میں شامل ہونے کیلئے سمن جاری کر دئیے گئے ہیں ٗ مذکورہ ڈی سی نے چمن تعیناتی کے دوران ولی محمد کی پاکستانی شہریت کی تصدیق کی تھی ٗ ولی محمد کے شناختی کارڈ کی تصدیق کرنے والے تحصیلدار کو وزیر داخلہ کے حکم پر کل کوئٹہ سے گرفتار کر لیا گیا تھا ٗ تحصیلدار محمد رفیق ترین اور ڈی سی حافظ طاہر نے ولی محمد کے پاسپورٹ کیلئے اسکی پاکستانی شہریت کی تصدیق کی تھی۔