سانحہ ڈسکہ کے خلاف عارفوالا بار کا عدالتوں کا بائیکاٹ

بدھ 25 مئی 2016 17:21

عارفوالا۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مئی۔2016ء )ڈسکہ واقعہ کے خلاف پنجاب بار کونسل کی اپیل پر بدھ کو عارفوالا بار نے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کرکے ہڑتال کی ۔

(جاری ہے)

وکلاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر بار میاں مرادعلی بھٹی ،سیکرٹری بار میاں صفدرعلی طور ، سابقہ سیکرٹریز بار سید علی رضا گیلانی اور باؤ طار ق شریف نے کہا کہ سانحہ ڈسکہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے ،ڈسکہ بار کے سینئر ممبران رانا خالد عباس اور محمدعرفان چوہان کے قتل کو ایک سال مکمل ہو گیا، وکلاء برادری ہرسال25 مئی کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر منائے گی ،انہوں نے ملزمان کو جلدازجلد تختہ دار پرلٹکانے کا مطالبہ کیا ۔