فیصل آباد میں پسند کی شادی پر فائرنگ سے جوڑا شدید زخمی ، حالت تشویشنا ک

بدھ 25 مئی 2016 17:19

فیصل آباد۔25 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مئی۔2016ء) پولیس تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے وارث پورہ بلال ٹاؤن میں پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق گلی نمبر7بلال ٹاؤن کے رہائشی مختار مسیح نے شبانہ نامی لڑکی کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی جس کا شبانہ کے بھائی اشتہاری مجرم فرید مسیح کو رنج تھا،جس پر اس نے بدھ کی صبح اپنی بہن شبانہ کے گھر گھس کر ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس سے شبانہ اور اس کا شوہر مختار مسیح شدید زخمی ہو گئے، دونوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ،ہسپتال ذرائع کے مطابق دونوں میاں بیوی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے تاہم ڈاکٹرز ان کی جان بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔