ناقص سیکورٹی انتظامات ،شراب پینے ،اشتہاریوں کوپناہ دینے ،بغیر این او سی مکان کرایہ پردینے ،گیس ری فلنگ کرنے پر 23افرادکے خلاف مقدمہ درج

بدھ 25 مئی 2016 17:19

ملتان۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مئی۔2016ء ) ملتان پولیس نے ناقص سکیورٹی کا انتظام کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس تھا نہ گلگشت نے گشت کے دوران الغنی پٹرول پمپ کو چیک کیا جہاں پر سکیورٹی کا نظام ناقص پایا گیا جس پر مختیار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم تنویر الحق کوجس نے بنا این او سی اپنے مکانات ملزم ارشد ، ملزم محمد اقبال ، شیر دل خان ، ملزم خلیل ، ملزم نبیل احمد ، ملزم مطلوب خان اور ملزم محبوب جبکہ ملزم اشرف نے اپنا مکان بغیر اجازت نامہ ملزم رئیس کو دیا ہوا تھا ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کر لئے۔

پولیس تھانہ پولیس تھانہ ستیل ماڑی نے اشتہاری مجرم صفدر کو بھگانے کے جرم میں ملزم اکمل کو، پولیس تھانہ چہلیک نے اشتہاری مجرم محمد معراج کو بھگانے کے جرم میں ملزم نبیل عباس کو،پولیس تھانہ قادرپورراں نے اشتہاری مجرم یوسف کو بھگانے کے جرم میں ملزم شریف کوجبکہ پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے اشتہاری مجرم زاہد کو بھگانے کے جرم میں شاہد کو قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزم حسن خان کو چونگی نمبر09اور ملزم عرفان ،ملزم فہیم خان کو بھی چونگی نمبر 09سے بغیر اجازت نامہ گیس ریفلنگ کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ عنوان :