موٹر سائیکل چوری میں ملوث بین الاضلاعی سلطانی گینگ سرغنہ سمیت 4ملزمان گرفتار

بدھ 25 مئی 2016 17:17

خانپور۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مئی۔2016ء ) پولیس نے موٹر سائیکل چوری کرنے کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی سلطانی گینگ کے سرغنہ سمیت 4ملزمان کوگرفتار کر لیا، بتایاجاتا ہے کہ ضلع رحیم یار خان کی چاروں تحصیلوں میں 4 افراد پر مشتمل سلطانی گینگ موٹر سائیکل چھیننے اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث تھا جسے گرفتار کرنے کے لیے پولیس مختلف جگہوں پر چھاپے ما ر رہی تھی، گزشتہ رات تھانہ سٹی پولیس نے انسپکٹر سیف اللہ خان کورائی کی قیادت میں مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر سلطانی گینگ کے چاروں افراد کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے چوری شدہ 5موٹر سائیکل اور 2پستول برآمد کر لیے۔

متعلقہ عنوان :