ای پی اے کی معائنہ ٹیم کا ویسٹ مینجمنٹ کے قوانین پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے پمز ہسپتال کا دورہ

ویسٹ مینجمنٹ قوانین 2005ء کے تحت ہسپتال مینجمنٹ کا کوئی بھی نمائندہ موجود نہیں پایا گیا

بدھ 25 مئی 2016 17:14

اسلام آباد ۔ 25 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مئی۔2016ء) ماحولیاتی تحفظ کے ادارہ ( ای پی اے) کی معائنہ ٹیم نے ویسٹ مینجمنٹ کے قوانین پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے پمز ہسپتال کا دورہ کیا۔ ای پی اے کے اسسٹنٹ انسپکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر فرزانہ الطاف شاہ پر مشتمل ٹیم نے آپریشن تھیٹر، میڈیکل آئی سی یو، سرجیکل آئی سی یو، کارڈئیک آئی سی یو اور میڈیکل وارڈ کا معائنہ کیا، اس دورے میں یہ بات سامنے آئی کہ ہسپتال میں ویسٹ مینجمنٹ قوانین 2005ء کے 4سب سیکشن (1) کے تحت ہسپتال مینجمنٹ کا کوئی بھی نمائندہ موجود نہیں تھا، ہاسپٹل ویسٹ مینجمنٹ کے قوانین 2005ء کے مطابق تمام ہسپتالوں کے شعبوں کے سربراہ ہاسپٹل ویسٹ مینجمنٹ ٹیم کے رکن ہیں لیکن براہ راست کوئی بھی ممبر حاضر یا ان کے نوٹیفکیشن ریکارڈ میں موجود نہیں، سرجیکل ویسٹ میٹریل مختلف جگہوں پر پھیلا ہوا پایا گیا اور کسی بھی نمایاں مقام پر آگاہی کے لئے نشاندہی مکمل طور پر لیبلنگ نہیں کی گئی تھی، مختلف جگہوں پر کنٹینر بغیر ڈھکے رکھے گئے تھے اور کئی مواقع پر نرسنگ سٹاف لیول پر ویسٹ علیحدگی پر بات بھی کی گئی، آخر میں تمام ویسٹ دوبارہ مکس کردی جاتی اور ویسٹ کے مقاصد کو مکمل طورپر تباہ کر دیا جاتا ہے معائنہ ٹیم نے قرار دیا کہ ان مشاہدات کو مکمل کارروائی کر کے درست کیا جائے اور ٹربیونل کے سامنے رپورٹ پیش کی جائے۔

(جاری ہے)

پمز کو قوانین کے سیکشن چہارم کے تحت ویسٹ مینجمنٹ ٹیم کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ قوانین 2005ء کے سیکشن 5 تا 14کے تحت تمام ممبران کی شناخت کی جائے۔ سیکشن 15کے تحت تمام ہسپتال بمع چلڈرن ہسپتال، ایم سی ایچ، برن سنٹر اور مین کمپلیکس کے پاس ای پی اے پلان کے مطابق الگ الگ ویسٹ مینجمنٹ کی رپوورٹ پیش کی جائے۔ ۔