کوئٹہ، کرپٹ حکمرانوں نے نا صرف ہمیں بلکہ ہمارے بچوں ،آنیوالی نسلوں کوبھی کنگال کر دیا ہے،مولانا محمدعارف دمڑ رہنماء جماعت اسلامی

بدھ 25 مئی 2016 16:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) جماعت اسلامی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمدعارف دمڑ نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں نے صرف ہمیں بلکہ ہماری بچوں اورآنے والی نسلوں کوبھی کنگال کر دیا ہے کرپشن زدہ حکمرانوں کا بلاتفریق فوری احتساب ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے ضروری ہے سراج الحق کی قیادت میں عوام کی ترقی وخوشحالی اوراسلامی حکومت کے قیام کیلئے شروع کیا گیا کرپشن فری پاکستان مہم پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے کرپشن نااہل حکمرانوں کی وجہ سے آج دنیا میں پاکستان کو دوست نہیں ملک چاروں طرف سے دشمنوں کے نرغے میں ہے ۔

ڈرون حملے ملک کی سلامتی ،آزادی اور غیرت کے خلاف ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں الفلاح ہاؤس میں نوجوانوں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کہی انہوں نے کہا کہ نوجونواں کا بے روزگار اور بے ہنر وبے تعلیم ہونا نااہل وبدعنوان حکمرانوں کی وجہ سے ہے جماعت اسلامی کرپشن سے پاک ہے مختلف اعلیٰ سرکاری عہدوں کے باجود جماعت اسلامی کاہر فردالحمد اللہ کرپشن سے پاک ہے ہم اس ملک کوبھی کرپشن اور کرپشن زدہ حکمرانوں سے پاک کرنا چاہتے ہیں حکمرانوں سمیت ہر کرپٹ فردوادارے کا فوری بلاتفریق احتساب قومی مطالبہ ہے کرپشن کے روک تھام کرنے والے ادارے بھی کرپشن کی روک تھام میں ناکام ہوگئی ہے ملک کے وسائل حکمرانوں کی عیاشیوں اور ان کی تجوریوں کی نظر ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

ہم ملک کومالی اخلاقی انتخابی ،عدالتی اور سیاسی کرپشن سے پاک کرکے ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرناچاہتے ہیں کرپشن زدہ پارٹیاں وکرپٹ حکومت کرپشن کے خاتمے کے نام پر کرپشن کر رہی ہے جماعت اسلامی نے سب سے پہلے کرپشن کے خلاف مہم شروع کرکے قوم کی راہنمائی کی عوام کو ووٹ کی طاقت سے کرپشن کے خلاف بھر پور جدوجہد کرنا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :