کراچی، بچے سے مبینہ زیادتی کا ملزم گرفتار،پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا

بدھ 25 مئی 2016 16:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) عوامی کالونی تھانے کی حدود کور نگی گلشن لطیف میں رات گئے عوام نے 11 سالہ لڑکے نوید علی کو باڑے میں بند کر کے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم صادق کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور بعد ازاں پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف نوید علی کے والد وزیر علی کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 74/16درج کر کے واقعہ کی مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم صادق بھینسوں کے باڑے پر ملازم ہے جبکہ مبینہ زیادتی کا شکار ہونے والا لڑکا نوید ہوٹل پر کام کرتا ہیور وہ رات کو ہوٹل سے ڈیوٹی ختم کر کے گھر جارہا تھا کہ راستے میں ملزم صادق اسے بہانے سے باڑے میں لے گیااور بعد ازاں اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈا لا۔

متعلقہ عنوان :