ڈی جی رینجرز سندھ کی آئی جی اے ڈی خواجہ سے ملاقات ،مل کردہشتگردی کے خاتمے کا عزم

بدھ 25 مئی 2016 16:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے ملاقات کی ہے۔ڈی جی رینجرزاور آئی جی پولیس نے اس عزم کواظہار کیاکہ رینجرز اور پولیس مل کر سندھ سے دہشتگردوں کا خاتمہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں واقع پولیس کے سینٹرل ہیڈآفس میں ڈائریکٹرجنرل رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر پہنچے تو آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر پولیس کے اعلی افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

پولیس ہیڈ آفس میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر اور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی موجودگی میں امن وامان کا اعلی سطح کااجلاس ہوا، اجلاس میں کراچی میں امن وامان کی صورتحال سمیت سندھ بھر میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ذرائع کے مطابق ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ نے دہشتگردی کیخلاف مل کر کارروائیوں پر اتفاق کیا، ڈی جی رینجرز نے پولیس شہدا کی قربانیوں کو سراہا ۔ ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر کا کہنا تھا کہ رینجرز اور پولیس مل کر دہشتگردوں کا خاتمہ کریں گے کراچی میں آج امن رینجرزاور پولیس شہدا کی قربانیوں کا ثمرہے ۔

متعلقہ عنوان :