آزاد کشمیر انتخابات:مسلم لیگ(ن)کے انتخابی امیدواروں کا اعلان ابھی نہیں کیا۔آصف کرمانی

مسلم کانفرنس نے ن لیگ سے خوفزدہ ہو کر اتحاد کیاہے، کشمیر کونسل کے انتخابات میں بدترین ہارس ٹریڈنگ کی گئی۔وزیراعظم کے سیاسی مشیرکی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 25 مئی 2016 16:48

آزاد کشمیر انتخابات:مسلم لیگ(ن)کے انتخابی امیدواروں کا اعلان ابھی نہیں ..

مظفرآباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25مئی۔2016ء) :وزیراعظم کے سیاسی مشیر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ(ن)کے انتخابی امیدواروں کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا،مسلم کانفرنس نے ن لیگ سے خوفزدہ ہو کر اتحاد کیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کانفرنس نے ن لیگ سے خوفزدہ ہو کر اتحاد کیاہے۔اس طرح انتخابات میں دو مختلف نظریات رکھنے والی جماعتیں غیرفطری اتحاد بنانے پر مجبور ہوئیں۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کونسل کے انتخابات میں بدترین ہارس ٹریڈنگ کی گئی۔