ولی محمد کی شہریت کی تصدیق کرنے والے ڈی سی کو تفتیش میں شامل ہونے کے لئے سمن جاری

بدھ 25 مئی 2016 16:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء) ایف آئی اے نے وزیر داخلہ کی ہدایت پر ولی محمد کی شہریت کی تصدیق کرنے والے ڈی سی کو تفتیش میں شامل ہونے کے لئے سمن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو ایف آئی اے نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر ولی محمد کی شہریت کی تصدیق کرنے والے ڈی سی کو تفتیش میں شامل ہونے کیلئے سمن جاری کردیا۔ مذکورہ ڈی سی محمد طاہر نے چمن تعیناتی کے دوران ولی محمد کی پاکستانی شہریت کی تصدیق کی تھی۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ڈی سی نے 2005ء میں ولی محمد کے پاسپورٹ کے لئے اس کی پاکستانی شہریت کی تصدیق کی تھی جبکہ ولی محمد کے شناختی کارڈ کی تصدیق کرنے والے تحصیل دار کو گزشتہ روز کوئٹہ سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔