اسلام آباد، ضلعی انتظامیہ نے زمینوں پر قبضے کے خلاف شکایات کے مداوا کے لئے پانچ رکنی کمیٹی قائم کردی

بدھ 25 مئی 2016 16:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر اسلام آباد میں زمینوں پر ناجائز قبضے کے خلاف شکایات کا مداوا کے لئے پانچ رکنی کمیٹی قائم کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو اسلام آباد میں زمینوں پر ناجائز قبضے کے خلاف شکایات کے ازالہ کے لئے ڈپٹی کمشنر پانچ رکنی کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔ کمیٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کو ہفتہ وار رپورٹ جمع کرائے گی۔ کمیٹی میں اسسٹنٹ کمشنر‘ ایس پی‘ تحصیل دار اور ایس ایچ او بھی شامل ہونگے۔ کمیٹی وزیر داخلہ کی ہدایت پر قائم کی گئی ہے۔ عوام کی سہولت کے لئے کمیٹی کے ٹیلی فون اور فیکس نمبر بھی جاری کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :