جدہ: احاطہ عدالت میں جھگڑا، سات شدید زخمی، 35گرفتار

بدھ 25 مئی 2016 16:46

جدہ: احاطہ عدالت میں جھگڑا، سات شدید زخمی، 35گرفتار

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25مئی 2016ء) : پولیس نے احاطہ عدالت میں 35افراد کو جھگڑا کرنے پر گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق الحساء کی عدالت میں مقدمے کی پیشی پر آئے ہو ئے دو گروپوں کے ارکان کمرہ عدالت سے باہر آپس میں لڑپڑے۔ جھگڑا کرنے والوں نے مکوں ، گھونسوں ،اور تھپڑوں کا آزادانہ استعمال کیا۔

(جاری ہے)

لڑائی میں سات افراد زخمی ہو گئے ،جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچایا گیا۔

جبکہ لڑنے والے 35افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں گروپوں کی جیسے ہی لڑائی شروع ہوئی تو سکیورٹی عملے نے عدالت کے تمام دروازے بند کر دیے۔ جس سے لڑنے والے تمام افراد کو گرفتار کرنے میں مدد ملی۔ پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اب ان ملزمان پر لڑائی جھگڑا کرنے اور عدالت کا تقدس پامال کرنے پر بھی مقدمہ درج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :