خیبرپختونخوا میں ایک ارب درختوں نے سلیمانی ٹوپی پہن رکھی ہے جو نظر نہیں آتے،خواجہ سعد رفیق

نقل کے لئے بھی عقل چاہئے‘ خیبرپختونخوا حکومت تو وفاقی حکومت کی نقل کرنے میں بھی ناکام ہے ،وزیر ریلوے

بدھ 25 مئی 2016 16:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نقل کے لئے بھی عقل چاہئے‘ خیبرپختونخوا حکومت تو وفاقی حکومت کی نقل کرنے میں بھی ناکام ہے‘ تین سال بعد تین دیہات کیلئے پن بجلی منصوبہ عمران خان کا عوام سے سنگین مذاق ہے‘ خیبرپختونخوا میں ایک ارب درختوں نے سلیمانی ٹوپی پہن رکھی ہے جو نظر نہیں آتے۔

(جاری ہے)

بدھ کو عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی عوام کو عمران خان کا دیدار نصیب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں بہتان تراشی اور جھوٹ کی سیاست عمران اینڈ کمپنی کو نامراد رکھے گی۔ نقل کے لئے بھی عقل چاہئے ہوتی ہے خیبرپختونخوا حکومت وفاقی حکومت کی نقل کرنے میں بھی ناکام رہی ہے۔ خیبرپختونخوا کے ناکام حکمران نالائقی چھپانے کے لئے مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہیں۔ تین سال بعد تین دیہات کے لئے پن بجلی منصوبہ عمران خان کا عوام سے سنگین مذاق ہے‘ خیبرپختونخوا میں ایک ارب درختوں نے سلیمانی ٹوپی پہن رکھی ہے جو نظر نہیں آتے۔

متعلقہ عنوان :