ایف سی کے نوجوانوں اور افسروں نے ملک کیلئے جانیں قربان کیں‘ حملہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے

وزیراعظم نواز شریف کی پشاور میں ایف سی کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت

بدھ 25 مئی 2016 16:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے پشاور میں ایف سی کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف سی کے نوجوانوں اور افسروں نے ملکی حفاظت کے لئے جانیں قربان کیں‘ ایف سی اہلکاروں پر حملہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے پشاور میں ایف سی کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے تینوں ایف سی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایف سی کے نوجوانوں اور افسروں نے ملکی حفاظت کے لئے جانیں قربان کیں‘ ایف سی اہلکاروں پر حملہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے۔