پاک ملینیئم ڈیولپمنٹ گولس کے کمیونٹی ترقیاتی کام 30جون تک مکمل کئے جائیں،ڈویژنل کمشنر میرپور خاص

بدھ 25 مئی 2016 16:39

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) ڈویژنل کمشنر و چیئرمین ڈویژنل ڈیولپمنٹ کمیٹی شفیق احمد مہیسر نے کہا ہے کہ پاک ملینیئم ڈیولپمنٹ گولس کے کمیونٹی ترقیاتی کام 30جون تک مکمل کئے جائیں تاکہ عوام کو جلد از جلد فائدہ پہنچ سکے اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں پاک ایم ڈی جیز کمیونٹی ڈیولپمنٹ کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سال 2014-15 اور 2015-16کی ترقیاتی اسکیموں پر تفصیلی غور وخوص کیا گیا ۔اس موقع پر کمشنر نے ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز وقت پر استعمال نہ کرنے پرمتعلقہ محکموں کے انجینئروں پر برہمی کا اظہار کیا ۔کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی کام معیار کے مطابق کیا جائے ۔اس موقع پر انہوں نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ،ایجوکیشن ورکس،روڈزاور دیگر اسکیموں کو جلد مکمل کرنے کے احکامات دئے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سید مہدی علی شاہ ،ایکیسین ورکس اینڈ سروسز زاہد قریشی،سپرنٹنڈنٹ انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سید زاہد علی شاہ، ایجوکیشن ورکس کے انجینئراور دیگر انجینئروں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :