حضرت لعل شہباز قلندرکا 764 واں عرس ،صوبے بھر میں سیکیورٹی اقدامات یقینی بنائے جائیں ، آئی جی سندھ

بدھ 25 مئی 2016 16:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ صوبے کی تمام ہائی ویز ، بارڈر ایریاز ، دیگر صوبوں سے داخل ہونیوالے میدانی راستوں سمیت داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی ، سرچنگ کے علاوہ پیٹرولنگ جیسے اقدامات کو متعلقہ تھانوں کے لحاظ سے مربوط اور موُثر بنایا جائے ۔ ترجمان سندھ پولیس نے دفتر سے جاری اعلامیئے میں مذید بتایا کہ آئی جی سندھ نے پولیس کو ہدایات دیں کہ سندھ کے تمام شہروں اور دیگر صوبوں سے عرس کی تقریبات میں زائرین و عقیدت مندوں کی کثیر تعداد میں شرکت کو پیش نظر رکھتے ہوئے مزار کے اطراف ، اندرونی حصوں میں منتظمین کی مشاورت سے سیکیورٹی کے جملہ اقدامات غیر معمولی بنائے جائیں ۔

مزار کے اطراف اور مزار کی مرکزی شاہراہ پر کسی بھی قسم کی پارکنگ ممنوع رکھی جائے ۔

(جاری ہے)

زائرین اور قافلوں کی گاڑیوں کے لیئے مزار سے مناسب فاصلے پر پارکنگ لاٹس مختص کی جائے ۔بم ڈسپوزل اسکواڈ سے سوئپنگ اور کلیئرنس کے عمل کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے متعلقہ ایس ایس پیز کو ہدایات جاری کیں کہ عرس کی تقریبات کے آغاز سے لیکر اختتام تک متعلقہ تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کوہر لمحے کی انٹری ذریعہ وائرلیس نوٹ کرانے اور اپنی نگرانی میں سیکیورٹی اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا پابند بنائیں۔

علاوہ اذیں سیکیورٹی فرائض پر مامور افسران اور جوانوں کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کو بھی ممکن بنایا جائے ۔آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کیں کہ صوبے کے تمام تھانہ جات باہمی رابطوں اور انٹیلی جینس کلیکشن و شیئرنگ کی بدولت سیکیورٹی کے مجموعی امور کو مذید ٹھوس بناتے ہوئے عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :