کراچی، پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،12افراد گرفتار

بدھ 25 مئی 2016 16:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) شہر قائد میں پولیس نے مختلف کارروائیوں اور اسنیپ چیکنگ کے دوران 12 افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ،لیاقت آباداور لیاری میں کارروائی کرتے ہوئے کرتے سیاسی جماعت کے مقامی عہدیدار اور 2زخمی ملزمان سمیت 4افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار افراد سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ادھر محمودآباد میں پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران 8افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :