کراچی،قانون نافذ کرنے ادارے کی کارروائی، سیاسی جماعت کا کارکن گرفتار

بدھ 25 مئی 2016 16:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) شہر قائد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں میں تیزی آگئی، کراچی کے علاقے کالا پل میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ شخص کو گرفتارکر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بدھ کو قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کالا پل کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق زیر حراست شخص کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے اور اسے مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :