جعلی اور غیر معیاری ادویات فر وخت کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں انکا سختی سے محاسبہ کیا جائے

Malik Usman ملک عثمان بدھ 25 مئی 2016 16:36

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مئی۔2016ء) جعلی اور غیر معیاری ادویات فر وخت کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں انکا سختی سے محاسبہ کیا جائے ، محکمہ ہیلتھ کے حکام جعلی اور غیر معیاری ادویات فرو خت کرنے میڈیکل سٹورو ں کے مالکان کے خلاف اپنی سر گرمیاں تیز کرتے ہو ئے میڈیکل سٹورو ں کی متو اتر چیکنگ کے میکانزم کو مربو ط بنائیں اور انسانی جانو ں سے کھیلنے وا لو ں کے خلاف مو ثرقانونی کاروا ئی کریں ، جعلی اور غیر معیاری ادویات فرو خت کرنے میڈیکل سٹورو ں کے مالکان کے خلاف قانونی کارو ائی عمل میں لاتے ہو ئے قانو نی کاروا ئی عمل میں لائیں ، ان خیالات کا اظہار ڈی سی ا وعرفان احمد سندھو نے ڈسٹرکٹ کو الٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا ، اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سراج الدین شاد ، ڈی آئی او سید سلمان حسین ، سیکرٹری ڈسٹرکٹ کو الٹی کنٹرول بورڈ عبد الستار سمیت متعلقہ ادارو ں کے افسران بھی مو جو د تھے ،اس مو قع پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سراج الدین شاد اجلا س کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں جعلی اور غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹورو ں کے خلاف حکمت عملی کے تحت اقدامات کیے جا رہے ہیں اور غیر معیاری و جعلی ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹورو ں کو سیل کرنے کے ساتھ ساتھ تمام قانو نی اقدام بھی کیے جا رہے ، علاوہ ازیں ڈی سی او عرفان احمد سندھو نے دو کیس ڈرگ کورٹ کو بجھوانے اور پانچ کیس کی دوبارہ چیکنگ کے سلسلہ میں ہدایات جاری کیں ۔