کراچی، پولیس کی کارروائیاں، گینگ وار کارندے سمیت 5ملزمان گرفتار

بدھ 25 مئی 2016 16:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) کراچی کی سرزمین دہشت گردوں پر تنگ کر دی گئی ہے۔ پولیس مقابلوں اور سرچ آپریشن میں گینگ وار کے کارندے سمیت 5 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ اسلحہ کی نمائش پر 3 سکیورٹی گارڈ بھی پکڑے گئے۔ایف سی ایریا میں پولیس مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ بوٹ بیسن کے علاقے میں پولیس مقابلے کے بعد 2 ملزم پکڑے گئے۔

گرفتار ملزموں سے اسلحہ، گولیاں اور موبائل فونز بھی برآمد ہوئے۔

(جاری ہے)

لیاری کے علاقوں فوٹولین، چھٹ پٹ لین اور گل محمد لین میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ جس کے دوران گینگ وار کے کارندے کو دھر لیا گیا۔ گرفتار ملزم شہزاد عرف بابل کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے ہے۔ ملزم سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئیں۔ بزرٹا لائن میں بھی پولیس نے سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی لی۔ ضلع ساتھ میں فینسی نمبر پلیٹ، کالے شیشے اور اسلحہ کی نمائش کے خلاف کریک ڈان کیا گیا۔ اس دوران اسلحہ کی نمائش پر 3 سکیورٹی گارڈ پکڑے گئے جبکہ 39 گاڑیوں کو تحویل میں لیا گیا اور 5 گاڑیوں کی نمبر پلیٹ ضبط کی گئیں۔ ابو الحسن اصفہانی روڈ پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :