پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے تعلقہ شہدادپور اور جٹیا ٹاؤن کمیٹی کے لئے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے امیدوار نامزد کردئیے گئے

بدھ 25 مئی 2016 16:35

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے تعلقہ شہدادپور اور جٹیا ٹاؤن کمیٹی کے لئے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے امیدوار نامزد کردئیے گئے ، نو منتخب امیدواروں کوعوام کی مبارکباد، سینکڑوں لوگوں نے پھولوں کے ہار پہنائے اور مٹھائی تقسیم کی گئی ، پیپلز پارٹی کے نو منتخب کونسلرز کا قیادت سے اظہار تشکر ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے میونسپل کمیٹی شہدادپور کے لئے سابق صوبائی وزیر عبدالسلام تھہیم کے بھتیجے اور نو منتخب کونسلر بیرسٹر علی تھہیم کو چیئرمین اور محمد لقمان راجپوت کو وائس چیئرمین جبکہ جٹیا ٹاؤن کمیٹی کے لئے نو منتخب کونسلر محمد رمضان راجپوت کو چیئرمین اور محمد انور چانڈیو کو وائس چیئرمین کا امیدوار نامزد کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جٹیا ٹاؤن کمیٹی کے جنرل کونسلر محمد رمضان راجپوت کو چیئرمین نامزد ہونے پر جٹیا ٹاؤن کمیٹی سے پیپلز پارٹی کے نو منتخب کونسلرز ملک عبدالحمید کمال ، چوہدری بن یامین آرائیں ، رحمت علی ، چوہدری محمد انور آرائیں ، لیڈیز کونسلر بیبل نوناری ودیگر نے مرکزی قیادت کے علاوہ ایم این اے روشن دین جونیجو ، پیپلز پارٹی کے نوجوان رہنما ؤں عالمگیر جونیجو اور علاؤالدین جونیجو سے اظہار تشکرکرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین کی نامزدگی کے اس دانشمندانہ اور مدبرانہ فیصلے سے علاقے کی عوام کو بہت فائدہ ہوگا اوراس فیصلے سے پیپلز پارٹی مقامی سطح پر مضبوط بن کر ابھریگی ۔

متعلقہ عنوان :