تعلیم ، صحت سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے

Malik Usman ملک عثمان بدھ 25 مئی 2016 16:35

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مئی۔2016ء) تعلیم ، صحت سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ، وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف تعلیم کو فرو غ دینے اورصحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کو شا ں ہیں ، ان خیالات کا اظہار ڈی سی ا وعرفان احمد سندھو نے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پر و گر ام کے سلسلہ میں بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا ، اجلاس میں ، ای ڈی او ورکس ، ڈی او پلاننگ ،ڈی آئی او سید سلمان حسین ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر رحمت علی عمر ان ، ڈی او سپورٹس فیصل عمر ان و ٹو ، سمیت متعلقہ ادارو ں کے افسران بھی مو جو دتھے ، عرفان احمد سندھو نے کہا کہ تعلیمی ادارو ں میں نایاب سہولیات کی فراہمی، فر نیچر ، ٹائلٹس ، بجلی ، اپ گریڈیشن ، خطر ناک بلڈنگ کی تعمیر ، ڈی ایچ کیو ہسپتال ،ٹی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈیشن ، ایمر جنسی کے سامنے روڈ کی تعمیر ، مختلف شعبو ں کی تعمیر و مرمت ، کے کام بر وقت مکمل کیے جائیں ، عرفان احمد سندھو نے کہا کہ وہ تعمیراتی کام کا ذاتی طو ر پر معائنہ کریں گئے اور کام کے معیار کاجائزہ لیں گئے ، تعمیر اتی کام میں اگر کسی قسم کی کو تاہی پائی گئی تو متعلقہ ادارے کے آفسیر کے خلاف قانو نی کارو ائی عمل میں لائی جائے گی ، انہو ں نے ٹی ایم ایز کو بھی ہد ایات جاری کر تے ہو ئے کہا کہ وہ تما م ڈویلپمنٹ سکیمیں متعلقہ ادارو ں کے ساتھ مل کر مکمل کریں ،اگر کسی کام میں کو ئی رکاوٹ ہو تو ڈی سی او آفس کو مطلع کریں تاکہ رکاوٹ کو ہٹاکر ڈویلپمنٹ سکیم کو مقررہ ٹائم فریم کے اندر مکمل کیا جائے ،تمام ترقیاتی کام ترجیحی بنیادو ں پر مکمل کیے جائیں اور اس سلسلہ میں کو ئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ، عرفان احمد سندھو نے کہا کہ متعلقہ ادارے اپنے بجٹ میں ترقیاتی کام مکمل کریں اور مکمل ہو نے والی سکیم کے متعلق حتمی رپورٹ ڈی سی او آفس میں جمع کر وائیں تاکہ متعلقہ عوامی نمائندے سے سکیم کا باقاعدہ طور پر افتتا ح کیا جا سکے اور عوام اس سکیم سے ریلیف حا صل کر سکیں ، انہو ں نے کہا کہ تمام ترقیاتی سکیمیں 10 جون 2016 تک ہر صورت مکمل کی جائیں

متعلقہ عنوان :