موسم گرما کی سرکاری وپرائیویٹ سکولوں نے چھٹیوں کا اعلان کر دیا

Malik Usman ملک عثمان بدھ 25 مئی 2016 16:35

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مئی۔2016ء) موسم گرما کی سرکاری وپرائیویٹ سکولوں نے چھٹیوں کا اعلان کر دیا پاکپتن میں تفریح کے لئے پارک نہ ہونے کے باعث چھٹیوں کو انجوائے اورسیرسپاٹے کے لئے بچوں اور انکے والدین نے دوسروں شہروں کا رخ کر لیا تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں موسم گرما کی شدید لہر اور درجہ حرارت میں اضافے کے باعث سرکاری ونجی تعلیمی اداروں نے چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے پاکپتن میں پارک اور تفریح گاہ نہ ہونے کے باعث بچوں اور انکے والدین نے دوسرے بڑے اضلاع میں اپنے پیاروں کے پاس جانے کے لئے تیاریاں کر لیں ہیں جہاں پر بچے پکنک منائیں گے اور تاریخی مقامات سمیت پارکوں میں سیر سپاٹوں سے لطف اندوز ہوں گے۔۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :