پسند کی شادی میں سہولت کاری کی رنجش پر ملزمان کا شوہرپروحشیانہ تشددبیوی کو اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Malik Usman ملک عثمان بدھ 25 مئی 2016 16:35

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مئی۔2016ء) پسند کی شادی میں سہولت کاری کی رنجش پر ملزمان کا شوہرپروحشیانہ تشددبیوی کو اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا بے ہوشی کی کی حالت میں برہنہ سڑک پر پھینک کر فرار ،تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 77ڈی کا رہائشی محمد صدیق کام کے سلسلہ میں جارہا تھا کہ راستے میں گھات لگائے بیٹھے اسی ہی گاؤں کے رہائشی غلام رسول ،غلام علی ،اور حسین وغیرہ نے اپنے چار کس مسلح ساتھیوں کے ہمراہ ڈنڈوں سوٹوں سے اِس پر وحشیانہ تشدد کرنا شروع کردیا جس وہ شدید زخمی ہوگیا،زخمی مذکور کی 45سالہ بیوی انوار بی بی کے مطابق اس کے شوہر مذکورپر تشدد کی خبر جب اِس تک پہنچی تو وہ شکایت کرنے کیلئے متعلقہ تھانہ ملکہ ہانس کی طرف چل نکلی جِسے تھانہ کی طرف جاتے دیکھ کر ملزمان اِس کے پیچھے لگ گئے اور راستہ میں واقع سٹاپ نور پور پل پر پہنچتے ہی اِسے مسافر بس سے اتار کر اغوا کرتے ہوئے کھیتوں میں لے گئے جہاں صبح 04بجے تک گن پوائنٹ پر اس کا جسم نوچتے ہوئے اپنی حوس کا مبینہ شکار کرتے رہے اور مبینہ برہنہ کرکے اِسے بالوں سے پکڑکرڈھیلے دار کھیتوں میں گھسیٹتے پ رہے اورآخر جب وہ اِس اذیت سے بے ہوش ہوگئیں تو اُسے اِس کوگاؤں کی سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے ، وجہ عناد یہ کہ کچھ عرصہ قبل ملزمان متذکرہ کی ایک خاتون پسند کی شادی کی غرض سے گھر سے بھاگ گئی تھی اور ملزمان متاثرہ خاتون مذکور پر لڑکی کو بھگانے میں ملوث ہونے کا شک کرتے تھے جس کی پاداش میں انہو ں نے اب یہ افسوس ناک واقع رونما کرڈالا،واقع کی اطلاع مِلنے پر متعلقہ پولیس نے اغوا کا مقدمہ تو درج کرلیا مگر ملزمان کی گرفتاری ابھی باقی ہے

متعلقہ عنوان :